نتائج کے مطابق فیصل آباد کے نذیر احمد گجر کی بھینس نے 48.75لیٹر دودھ کے ساتھ پہلی پوزیشن اور 3لاکھ روپے کا انعام جیتا جبکہ رانا عبدالستار کی بھینس نے 48لٹراور ناظم اقبال کی بھینس نے 43کلو دودھ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن کے ہمراہ انعامی رقم 2لاکھ اور ایک لاکھ روپے بھی جیتے۔ سانڈوں میں خوبصورتی کا مقابلہ فہیم رضا اعوان کے سانڈھ نے جیتا جبکہ چوہدری بشارت جسپال اورفیضان اشرف کے سانڈھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ بھینسوں میں خوبصورتی کا مقابلہ چوہدری علی اکبر گجر کی بھینس نے جیتا جبکہ محمد آصف اور علی اکبر کی بھینس نے بالترتیب دوسری و تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے دوران مینجمنٹ و پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی‘ صوبائی وزیرایکسائز و ٹیکسیشن حافظ محمد ممتاز‘ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا‘ یونیورسٹی آف ویٹرنری و اینیمل سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اور گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد سرورنے مقابلوں میں شریک اور جیتنے والی بھینسوں اور سانڈوں کے مالکان میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پارکس اینڈ ہارٹیککلچر اتھارٹی کے وائس چیئرمین لطیف نذر گجر‘ایم پی اے شفیق گجر‘ بیفلوبریڈنگ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرمیاں سعید حسن ہوتیانہ‘ اعزازی ممبرچوہدری عطاءگجر‘ جنرل سیکرٹری انجینئر سمیع الحق اور جوائنٹ سیکرٹری چوہدری بشارت عزیز جسپال ‘ ڈائریکٹر فارمز جامعہ زرعیہ ڈاکٹر شاہد افضال گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔