شعبہ بائیوکیمسٹری ‘ آورڈاٹ پروڈکشن اور مالیکولرکیئرکے اشتراک سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا جبکہ مہمان اعزاز گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خاں کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد سرور تھے۔ شرکاءسے اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہا کہ ادب سے لگاﺅاور تعلق انسان میں صبر‘لچک اور محبت کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے اسے غصے‘ نفرت اور حسد سے دور کرتا ہے اور شعرو سخن سے تعلق رکھنے والے اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے اپنے احساسات و خیالات کا اظہار عام انسان کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوںپر زور دیا کہ اپنے احساسات و خیالات کو صفحہ قرطاس پر ضرور لائیں اور ا ن کے موثر اظہار کیلئے الفاظ و معنی کا خوبصورت پیرہن عطاءکریں۔
انہوں نے ذیشان عابد کے شعری مجموعے کوخوبصورت شخص کے خوبصورت اور دل آویزکلام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ روزِ اول سے ہی عشق و محبت کے جذبات انسانی زندگی کا حصہ ہیںاور اسلامی تاریخ کے تمام شعراءنے اپنے کلام میں عشق و محبت کے جذبات کوخوبصورت الفاظ کے ذریعے زبان عطاءکی ہے جس نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ڈاکٹر عامر جمیل نے کہا کہ سائنس کے طلبہ شعر و ادب میں بھی یکساں صلاحیت کے حامل ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ محمد ذیشان عابد نے اپنے شعری مجموعے کے ذریعے پیار محبت اور سائنس کے تال میل کی خوبصورت عکاسی کی ہے۔ تقریب سے کتاب کے لکھاری محمد ذیشان عابد‘ مہمان مقررین ڈاکٹر غوری‘ محترمہ رفعت یاسمین‘ ڈاکٹر حق اور ڈاکٹر ظفر اللہ سلیمی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔