اور یہاں پڑھائے جانیوالے ویٹرنری ڈگری پروگرام کے کیری کولیم اور ریسرچ پروگرامز کے حوالے سے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا‘ ڈین کلیہ ویٹرنری سائنس ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی اور دوسرے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن آف امریکن ویٹرنری کالجز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریو ٹی مکے بی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر مسعود ربانی پر مشتمل وفد نے وائس چانسلرچیمبر میں ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا سے ملاقات میں ڈاکٹر اینڈریو نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن پوری دنیا میں ویٹرنری میڈیسن میں تحقیقی و تدریسی سرگرمیوں اور کیری کیولم مرتب کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے
اور پاکستا ن میں ویٹرنری میڈیسن ڈگری پروگرام کے حامل اداروں کا دورہ اس سلسلے کڑ ی ہے کہ ان اُمور کا جائزہ لیا جائے کہ جن میں بہتری کے ذریعے ویٹرنری سائنس کے ڈگری پروگرام کو مزید مفید اور بہتر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ جانوروں کی دیکھ بھال اور صحت کے حوالے سے جدید تحقیق اور علم کو کیری کولیم کا حصہ بنانے کیلئے کوشاں ہے اور دنیا بھر میں ایسے تمام اُمور کا جائزہ لیتا رہتا ہے جن کے ذریعے جانوروں کی بہتر نگہداشت اور دیکھ بھال کی جا سکے۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری و اینمل سائنسزلاہور کے پرووائس چانسلرڈاکٹر مسعود ربانی نے کہا کہ ویٹرنری سائنس میں تعلیم و تربیت کو بہتر بنانے کی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے جس کیلئے ایسوسی ایشن آف امریکی ویٹرنری کالجز ہماری مدد کر سکتی ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہاکہ یونیورسٹی پوری دنیامیں اپنی موثر سائنسی نیٹ ورکنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیت کی بنیاد پر اربوں روپوں کے تحقیقی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں ویٹرنری سائنس کے شعبہ میں دی جانیوالی تعلیم و تربیت ترقی یافتہ ممالک کے کسی طو رپر کم نہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے ویٹرنرینز دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں۔ ڈین کلیہ ویٹرنری سائنس ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی نے کہا کہ ان کی کلیہ 1962ءسے ویٹرنری سائنس پروگرام میں داخلے کر رہی ہے اور اب تک 39پی ایچ ڈی سکالرز‘ 1375ایم فل جبکہ ہزاروں ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن کے گریجوایٹ پیدا کر چکی ہے۔ مہمان وفد نے کلیہ ویٹرنری سائنس‘ دفتر تحقیق‘ اختراع و کمرشلائزیشن اور کوالٹی انہانس منٹ سیل کا بھی دورہ کیا۔