صبح 9تا رات سات بجے تک جاری رہنے والے کتاب میلہ میں ملک کے مشہور و معروف پبلشرز‘ پرنٹرز اور بک سیلرزہزاروں کتابوں کے ساتھ شریک ہورہے ہیں۔ یونیورسٹی کے لائبریرین محمد عمر فاروق کے مطابق تین روزہ کتاب میلہ میں طلباءوطالبات اور اساتذہ کیلئے کتابوں کی خریداری پر خصوصی رعایت ہوگی۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک روزہ نیوٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مختلف امراض سے محفوظ رہنے کیلئے غذائیت کے حوالے سے مفید معلومات طلباءو طالبات کے سپرد کی گئیں۔ کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنسز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے نیوٹریشن کیمپ کا افتتاح ڈین کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنس ڈاکٹرمسعود صادق بٹ نے کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے نیوٹریشن کیمپ کے انعقاد کو بروقت اور مفیداقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر دسواں شہری ہیپاٹائٹس کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنج اور شیونگ کیلئے آلودہ اوزاروں کا استعمال ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ کسی نہ کسی طرح غذائی کمی کا شکار ہوکر صحت مند زندگی سے دورہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خوراک میں پھل و سبزیوںکے ساتھ ساتھ دالوں کے استعمال کے رجحان میں اضافہ کرتے ہوئے فاسٹ فوڈ سے اجتناب اورروایتی خوراک کو رواج دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لائف سٹائل میں معمولی تبدیلی لاتے ہوئے روزانہ ورزش اور پیدل چلنے کو معمول بنانا ہوگا ۔ نیوٹریشن کیمپ میں ڈاکٹر عائشہ ثمین اور طلباءو طالبات کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔