زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام خصوصی لیکچر میں مہمان مقرر کے طو رپر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد اجمل رضا قادری نے کہا کہ ہمیں قرآن و سنت سے رہنمائی لیتے ہوئے اپنے مسائل کادیرپا حل تلاش کرنا ہوگااسی صورت میں دنیا کے ساتھ ساتھ ہمیں آخرت کی کامیابی بھی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آنحضرتﷺ کی حیات مبارکہ ہمارے لئے تمام حوالوں سے مشعل راہ ہے جو ہر معاملے میں ہمیں رہنمائی مہیا کرتی ہے۔ انa نے کہا کہ اگر ہم قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل درآمد اور توکل کو اپنا شعار بنالیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری زندگیوں سے دولت اور اختیارات کے ارتکاز کا لالچ ختم ہوجائے۔ انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے اساتذہ کی عزت ‘احترام و توقیر کو اپنا شعاربنائیں اور لوگوں میں آسانیاں بانٹنے کو رواج دیں تاکہ معاشرے سے محرومیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ لیکچر سے سید افضال حسین شاہ اور سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر اطہر جاوید خاں نے بھی خطاب کیا۔