عاصمہ شہزادی پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اورپنجاب ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن کی نائب صدر ہونے کے علاوہ گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں ۔واضح رہے کہ عاصمہ شہزادی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے آفس آف چیف ہال وارڈن کے تحت خواتین کی کھیلوں کی سر گرمیوں کی نگرانی کے علاوہ طالبات میں جسمانی صحت کے حوالے سے فعال کردار ادا کر رہی ہیں ، یونیورسٹی میں طالبات کو سائیکلنگ کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے ان کی خدمات کے نتیجے میں خواتین پورے اعتماد کے ساتھ کیمپس میں اپنی تحقیقی و تعلیمی پیش رفت کےلئے آنے جانے میں پوری آزادی کے ساتھ مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے ہینڈ بال ، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کے کامیاب ٹورنامنٹس کا انعقاد کر کے اپنی انتظامی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا ہے۔