یونیورسٹی میں گزشتہ پانچ دہائیوں سے اعلیٰ معیار کی تعلیمی سہولیات و مثالی نتائج کے حامل لیبارٹری سکول و کالج سسٹم میں زیرتعلیم بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کو یقینی بنانے کیلئے یونیورسٹی کی کرورڑوں روپے مالیت کی تمام سپورٹس سہولیات لیبارٹری سکول و کالج سسٹم کے بچوں کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ پنجاب ایگزمی نیشن کمیشن اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات میں ہر سال ڈویژن کی سطح پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والا واحد سکول جس کے پچاس سے زائد ایم ایس سی اور ایم فل اساتذہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت و کردار سازی میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ والدین سے کہا گیا ہے کہ مین کیمپس پر جونیئر لیبارٹری سکول‘ لیبارٹری گرلز ہائرسیکنڈری سکول اور لیبارٹری ہائر سیکنڈری بوائز سکول کے ساتھ ساتھ جھنگ روڈ پر پارس کیمپس میں لیبارٹری سکول و کالج انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں۔لیبارٹری سکول و کالج انتظامیہ کی جانب سے حقیقی بہن بھائیوں‘ یتیم طلبہ اور گورنمنٹ ملازمین کے بچوں کیلئے فیس میں خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔