انہوں نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی اور مغربی ثقافتی یلغار نے نئی نسل کو ملی افکار سے دور کر دیا ہے جس کے لئے تعلیمی اداروں کو اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نوجوان جوش و جذبہ سے آراستہ ایسے طوفان کی مانند ہیں جن کو مثبت رخ دے کر حقیقی تبدیلی کا اہتمام کیا جا سکتا ہے ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی کے گھنٹہ گھر پر ایک ڈاٰئس نصب کر دیا گیا ہے جہاں طلبہ کو بغیر کسی دباوْ کے اظہار خیال کے مواقع مہیا کئے جائیں گے واضح رہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عشرہ تجدید عہد شروع ہوگیاہے جس میں نوجوان نسل کو دورِ جہالت کی اندھی روایات سے آگاہ کرنے کیلئے اُس دورکی معاشرت کی خوبصورت عکاسی کی گئی تھی جبکہ تقسیم ہند سے قبل برصغیر کے حالات سے آگاہی کیلئے بھی خصوصی سٹالز لگائے گئے ہیں اور یہ نمائش 14فروری تک جاری رہے گی سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام 5تا 14فروری صبح 10تا شام پانچ بجے تک یونیورسٹی کلاک ٹاور کے اطراف میں جدوجہد آزادی کے حوالے سے مباحثہ جات‘ پوسٹرز‘ رنگولی‘ لینٹرن نائٹ‘ کشمیری فوڈز و کلچرل سٹالز‘ ڈرامہ نگاری‘ کلچرل پرفارمنس‘ ملی نغمے‘ کوئز مقابلے‘ فائرورکس ‘ خواتین کیلئے مہندی ‘ فیس پینٹنگ کے ساتھ ساتھ انہیں بااختیار بنانے کے فلسفے پر مبنی دستاویزی فلم سمیت اسلام اور حیاء کے موضوع پر خصوصی لیکچر بھی شامل ہونگے۔ کلاک ٹاور کے اطراف میں نوجوان نسل کو تقسیم ہند سے قبل برصغیر کے حالات سے جانکاری کے ساتھ ساتھ ان کے سامنے قیام پاکستان کے بعد کے حالات کی نقشہ نگاری کی گئی ہے