5تا 14فروری صبح 10تا شام پانچ بجے تک یونیورسٹی کلاک ٹاور کے اطراف میں سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام قرات و نعت سے شروع ہونیوالے پروگرام میں کشمیر ڈے کے حوالے سے یکجہتی واک ‘ مباحثہ جات‘ پوسٹرز‘ رنگولی‘ لینٹرن نائٹ‘ کشمیری فوڈز و کلچرل سٹالز‘ ڈرامہ نگاری‘ کلچرل پرفارمنس‘ ملی نغمے‘ کوئز مقابلے‘ فائرورکس کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کے فلسفے پر مبنی دستاویزی فلم کے ساتھ ساتھ اسلام اور حیاءکے موضوع پر خصوصی لیکچر بھی شامل ہونگے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا کی ہدایت پر سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام دس روزہ تقریبات میں نوجوان نسل کو تقسیم ہند سے قبل برصغیر کے حالات سے جانکاری کے ساتھ ساتھ ان کے سامنے قیام پاکستان کے بعد کے حالات کی نقشہ نگاری بھی کی جائے گی۔ مزید برآںاسلام سے قبل عربوں کی طرز معاشرت اوررہن سہن کا بعثت نبویﷺ کی روشنی سے منور ہونے سے بھی موازنہ کیا جائےگا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے شہر کے پارلیمنٹرینز‘ جامعات و کالجز کے طلباءو طالبات اور انتظامی و تدریسی سربراہان و سٹاف کودس روزہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔