ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایمرجنگ اکانومیز یونیورسٹی رینکنگ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق یونیورسٹی کو تحقیقی پیش رفت کے حوالے سے ملک کی پہلی جبکہ اوورآل پرفارمنس میں پاکستان کی تیسری بہترین جامعہ قرار دیا گیا ہے۔ ماضی قریب میں یونیورسٹی کوکیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ‘ شنگھائی رینکنگ‘ نیشنل تائیوان یونیورسٹی رینکنگ‘ یو آئی گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ‘ ہائر ایجوکیشن کمیشن رینکنگ اور انفرمیشن ٹیکنالوجی رینکنگ میں اسے تمام کوالٹی پیرامیٹرز میں تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی جامعہ قراردیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے ٹائمز رینکنگ میں حالیہ درجہ بندی کواہم کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے مستقبل میں مزید بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔