ڈائریکٹرگریجوایٹ سٹڈیزڈاکٹر عبدالخالق کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق جی آر ای (سبجیکٹ) کوالیفائی کرنیوالے اُمیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 21جنوری تک یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل پر اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔ آن لائن درخواستیں جمع کروانے والے اُمیدواروں کے انٹرویوزمتعلقہ شعبہ جات میں 23جنوری کو منعقد ہونگے جس کے بعد اہل امیدواروں کی میرٹ لسٹ 28جنوری کو جاری کر دی جائے گی۔ اہل اُمیدوار یکم فروری تک اپنے واجبات متعلقہ بینکوں میں جمع کروانے کے پابند ہونگے۔