یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو جانور خصوصاً بھینس اور اونٹی کی تولیدی صحت و امراض کے ماہر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی تدریس و تحقیق کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں فیصلہ سازی کی سپریم باڈی سنڈیکیٹ کے متحرک رکن بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی کئی برسوں تک ناظم اُمور طلبہ اور چیف ہال وارڈن کے طو رپر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔