معاہدے کی دستاویزات کے مطابق دونوں ادارے ٹیکنیکل سٹاف کی تربیت کے ساتھ ساتھ تمباکو کی کاشت و برداشت کے حوالے سے نئی ٹیکنالوجی کو کسان کی دہلیز تک پہنچانے سے پہلے اور بعد میں سروے کے اعدادو شمار مرتب کرنے اور تمباکوسے وابستہ کسانوں کے فارمز پر نئی ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسانوں کیلئے تربیتی مینوئل کی تیاری میں بھی ایک دوسرے کی مہارت استعمال کی جائےگی۔ تمباکو کی بہترپیداوارکیلئے تحقیقات کے ساتھ ساتھ بیج کی بڑھوتری و ذخیرہ کاری اور بعد از برداشت مینجمنٹ میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی ماہرانہ معاونت کرے گی۔
علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں سیڈ فزیالوجی لیب کے ماہرین تمباکو بیج کی ہائی ٹیک سہولیات بھی پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو فراہم کریں گے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ اور دوسرے اداروں سے فنڈنگ کیلئے بھی دونوں ادارے مشترکہ کاوشیں بروئے کا رلائیں گے۔ معاہدے کے مطابق پاکستان ٹوبیکو کمپنی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ کیلئے انٹرشپ سہولیات بھی فراہم کریں گے۔ معاہدے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے بزنس ڈویلپمنٹ مینیجر جاوید خان نے یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بیرونی روابط ڈاکٹر رشید احمد‘ ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر عرفان افضل کی موجودگی میں دستخط کئے۔ فیصل آباد 11دسمبر2018ء( ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرہاسٹلز گزلرسپورٹس گالہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں اقامتی ہاسٹلز میں مقیم طالبات نے بیڈمنٹن‘ ٹیبل ٹینس‘ آرم ریسلنگ‘ باسکٹ بال‘ رسہ کشی‘ سائیکلنگ‘ 100میٹر ریس‘ لانگ جمپ اور ریلے ریس میں بھرپور شرکت کی۔ سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب خدیجتہ الکبری ہا ل میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرظفر اقبال رندھاوا نے چیف ہال وارڈن ڈاکٹر امجد اولکھ اور گرلز ہاسٹلز کی انتظامیہ کے ساتھ شرکت کی۔ جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے طالبات پر زور دیا کہ خود کو موبائل و لیپ ٹاپ کی سکرینوں سے ہٹا کر روزانہ کچھ گھنٹے جسمانی صحت کیلئے وقف کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹلز میں مقیم طالبات کیلئے مزید سہولیات پیدا کرنے کیلئے پرجوش ہے تاکہ گھر سے دور انہیں گھرکے ہم پلہ سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔ڈاکٹر امجد اولکھ چیف ہال وارڈن نے طالبات کو یقین دلایا کہ ہاسٹل طالبات کیلئے سپورٹس گالہ کوباقاعدہ شیڈول کا حصہ بنایا جائے گا اور آمدہ جشن بہاراں میں سپورٹس کیلئے مزیدوسائل فراہم کئے جائیں گے۔ گالہ کے فائنل مقابلوں کے نتائج کے مطابق بیڈمنٹن میں فاطمہ الزہرہ ہال (A)نے پہلی‘ افضل ہال نے دوسری جبکہ کہکشاں 2نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس میں فاطمتہ الزہرہ ہال Bنے پہلی‘ خدیجتہ الکبری نے دوسری اور افضل ہال کی طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرم ریسلنگ میں فاطمتہ الزہرہ ہال Aنے پہلی‘ خدیجتہ الکبری ہال نے دوسری اور افضل ہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ افضل ہال نے باسکٹ بال میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فاطمتہ الزہرہ Aنے دوسری اور خدیجتہ الکبری ہال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رسہ کشی کا فائنل مقابلہ خدیجتہ الکبری ہال نے اپنے نام کیا جبکہ افضل ہال اور زینب ہال نے بالترتیب دوسری و تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائیکلنگ میں خدیجتہ الکبری ہال کی طالبات نے پہلی‘ افضل ہال اور خدیجتہ الکبری نے دوسری اور فاطمتہ الزہرہ ہال Aنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اتھلیٹکس مقابلوں میں 100میٹر ریس کی فاتح ٹیم فتح ہال کی طالبات رہی جبکہ فاطمتہ الزہرہ ہال Aاور عائشہ ہال نے بالترتیب دوسری و تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لانگ جمپ کی فاتح خدیجتہ الکبری ہال کی طالبات تھیں جبکہ فاطمتہ الزہرہ ہال Aاور کہکشاں ون نے دوسری و تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔
ریلے ریس میں خدیجتہ الکبری ہال نے پہلی‘ فاطمتہ الزہرہ ہال Aنے دوسری جبکہ کہکشاں ٹو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔