جس کے تحت ہاسٹلز اور کالونیوں کی سطح پر منتخب کمیٹیوں کے ذریعے شجرکاری مہم میں نہ صرف ہزاروں پھلدار درخت لگائے جارہے ہیں بلکہ ان کی حفاظت اوردیکھ بھال کی ذمہ داری بھی کمیونٹی کے سپرد کی گئی ہے تاکہ کیمپس کوسرسبزوشاداب بناکراسے ملک کے دوسرے اداروں کیلئے ایک روشن مثال کے طو رپر پیش کیا جا سکے۔ یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرظفر اقبال رندھاوا نے پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر لئیق اکبر لودھی‘ سماجی رہنما چوہدری مبشرحسین‘ رانا سعید اکرم‘ ایگزکیٹو انجینئر سعادت الاسلام‘ ڈپٹی رجسٹرار تعلقات عامہ سید قمر بخاری ‘ انچارج گارڈننگ برانچ ڈاکٹر رائے محمد آصف‘ ایس ڈی او محمد اکرام ‘ اسٹیٹ آفیسرشہزا دمحمود‘ چیف سیکورٹی آفیسرکرنل (ر) عامر بٹ ‘ محمد یونس‘ شکیل احمداور کالونی کے معززین کے ہمراہ فردوس کالونی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہا کہ کسی بھی حکومتی مہم میں کامیابی کے اہداف اسی صورت میں حاصل کئے جا سکتے ہیں جب متعلقہ کمیونٹی کو اس کا متحرک و جاندار کردار اور اس کی حفاظت کا امین بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکی نظام میں خوشگوار تبدیلی کے خواہش مند ہیں تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ جب تک ہم انفرادی سطح پر خود کو اس تبدیلی کا حصہ نہیں بنائیں گے متوقع تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
فردوس کالونی کے مکینوں کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات پر انہوں نے کالونی کی منتخب کمیٹی پر زور دیا کہ مفاد عامہ کے جملہ اُمور کیلئے پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ کے ساتھ نشست رکھیں اور کالونی کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کو یقینی بنانے کیلئے رہائشیوں کیلئے بائی لاز مرتب کریں جن پر عملداری کیلئے کمیٹی کو یونیورسٹی انتظامیہ کی بھی بھرپور مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس ملک اور اس ادارے نے بہت کچھ دیا ہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیتیں اس کے تحفظ‘ خوبصورتی ‘قانون پر عملداری اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے وقف کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے خالصتاً میرٹ پر ہی عمل کیا جائے گا اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ حقدار کو اس کا حق دینے کیلئے انہیں شہر کی سیاسی‘ صحافتی اور سماجی شخصیات کا تعاون حاصل رہے گا۔ شجرکاری مہم میں کالونی کے تمام گھروں کے سامنے انہی کے بچوں کے ہاتھوں پھل دار درخت اس یقین کے ساتھ لگوائے جا رہے ہیں کہ وہ ان کی حفاظت اور پرورش کے ذمہ دار ہوں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے فردوس کالونی اور فردوس ہال کیلئے ڈالی گئی نئی سوئی گیس لائنزمیں کنکشن کے اجرائ‘ سیوریج لائنزکی تنصیب ‘کالونی کی چار دیواری اور کھیلوںکے میدان کی فراہمی کیلئے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔