اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ کے بیلداروں اور موجود سٹاف سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاو ا نے کہا کہ ہرچندمعاشرے میں حلال و حرام روزی کے حوالے سے تمیزبتدریج کم ہوتی جا رہی ہے تاہم وہ یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی اُمید لگائے ایک کاشتکار مکمل طور پرحلال روزی اپنے بچوں کو کھلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملازم پیشہ انسان کے مقابلے میں کاشتکار نہ صرف اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور رحمتوں کا زیادہ شکرگزار ہوتا ہے بلکہ وہ اپنی انکساری اور محنت کی وجہ سے اللہ کے بھی زیادہ قریب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ضرورت کے مقابلے میں زیادہ غلہ‘ پھل اور سبزیاں موجود ہیں لیکن ناانصافی پر مبنی ہمارے معاشرتی رویئے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے۔
ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر شاہد افضال گل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گندم کی تمام بجائی نومبرکے آخری ہفتے میں مکمل کر لی جائے تاکہ بروقت بجائی کے نتیجہ میں ماضی کے مقابلے میں فی ایکڑ اوسط پیداوار بھی بڑھائی جا سکے۔