جس میں اساتذہ اور طلبہ کی طرف سے جانوروں سے پیار‘ ان کی دیکھ بھال اور بہتر نگہداشت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا گیا۔ آگاہی واک میں طلباءو طالبات ‘ اساتذہ کے ساتھ ساتھ گھوڑوں‘کتوں اور بلیوں کو بھی شامل کیا گیا تھاتاکہ لوگوں میں یہ شعور اجاگر کیا جائے کہ جانور ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ ہیں جن کی بہتر نگہداشت‘ علاج معالجہ اور دیکھ بھال ایسے ہی کرنی چاہئے جیسے ہم اپنے بچوں اور عزیزوں کی کرتے ہیں
آگاہی واک میں ڈاکٹر سہیل ساجد‘ ڈاکٹر ثاقب‘ ڈاکٹر خرم اشفاق‘ ڈاکٹر مہوش اعجاز اور ڈاکٹر مزمل سمیت جانوروں کی حفاظت ‘ علاج معالجے اور دیکھ بھال کے جرمن ادارے بروک انٹرنیشنل کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر طلباءو طالبات میں پوسٹر سازی کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے اور نتائج کے مطابق عامر رشید نے پہلی‘ اقراءممتاز نے دوسری جبکہ احمد عمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی