یونیورسٹی اُمور طلبہ کے ذمہ داران اور انتظامی افسران کے ساتھ کوئٹہ سے ویڈیولنک خطاب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہاکہ چند انتشار پسند عناصر کچھ طلباءکو اشتعال دلا کر یونیورسٹی کے حالات خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیںجنہیں پرامن تعلیمی ماحول کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کے لئے سازگار ماحول کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا اور تمام فریقین کو مشاورت کے ساتھ بہترین تعلیمی و تمدنی سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات یقینی بنائی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں میرٹ‘ شفافیت اور سچے جذبوں کے فروغ کیلئے طلباءو طالبات ‘ اساتذہ اور انتظامی سٹاف کی مشاورت سے تمام مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام انتظامی دفاتر طلباءو طالبات کی سہولت کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کا رلا رہے ہیںاور تمام متعلقین کی آراءکی روشنی میں یونیورسٹی کو اس کا کھویا ہوا مقام جلد دلوایا جائے گا۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے نوجوان انجینئر نے کم ہوااور تھوڑی بلندی میں بجلی پیداکرنے کی صلاحیت رکھنے والی ایسی ونڈ انرجی ٹربائن ایجاد کر لی ہے جس میں سرمایہ کاری سے سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ملکی جامعات کے مابین آل پاکستان ڈائس ایگریکلچر و فوڈ سائنس انوویشن ایونٹ میں ایک لاکھ روپے نقد انعام کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے شعبہ انرجی سسٹم انجینئرنگ کے طالب علم محمد عثمان نے اپنے پراجیکٹ کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ماحول دوست ونڈ ٹربائن کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کیلئے ٹربائنیں نصب کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی جس سے ہر سال بجلی پیدا کرنے پر خرچ ہونے والے اربوں ڈالر بچائے جا سکیں گے۔ یونیورسٹی کے ایکسپوسنٹر میں دفتر تحقیقات‘ اختراع اور کمرشلائزیشن اور ڈائس فاﺅنڈیشن امریکہ کے اشتراک سے منعقد ہونیوالے دو روزہ مقابلوں کی اختتامی تقریب نیو سینٹ ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈائس فاﺅنڈیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر خورشید قریشی‘ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز ڈاکٹرامان اللہ ملک‘ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر‘ صدر ڈائس فاﺅنڈیشن سعد الٰہی اور ملک بھر سے مقابلوں میں شرکت کرنیوالی ٹیموں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے عابد حسنین نے ٹھنڈے پانی میں آسانی سے حل پذیرہونیوالے سٹارچ کی مقامی طو رپر تیار ی کے ساتھ مقابلوں میںساٹھ ہزار روپے انعام اور دوسری پوزیشن جبکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ مس مہوش تنویر نے مختلف زرعی اجناس کے آٹے کی آمیزش سے نیوٹریشن سے بھرپور نوڈلز تیار کرکے چالیس ہزار روپے انعام کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس طرح ڈائس مقابلوں میں پہلی تین پوزیشنوں میں سے دو پرقبضہ جماتے ہوئے زرعی یونیورسٹی نے ڈائس مقابلے اپنے نام کئے۔ علاوہ ازیں مقابلوں میں دس منصوبوں کو خصوصی طور پر انعام کا حق دار دیا گیاان میں جناح یونیورسٹی فار ویمن کی سدرة المنتہیٰ‘ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کی مائدہ‘ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے دانیال یوسف‘ زرعی یونیورسٹی فیصل آبا دکے ڈینگی ایکسپر ٹ ڈاکٹر وسیم اکرم‘ بلوچستان یونیورسٹی آف انفرمیشن ٹیکنالوجی کوئٹہ کے محمد ناصر‘ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محمد ابوبکر صدیق اور جناح یونیورسٹی کی یمنی نازشامل ہیں۔
اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن ڈائس فاﺅنڈیشن ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا کہ ان کا ادارہ نیشنل انوویشن باسکٹ کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ بزنس مقابلوں میں امتیازی خصوصیات کے حامل منصوبوں کواس کا حصہ بناکر سرمایہ کاری کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نمائش میں رکھے گئے بزنس آئیڈیاز سے بہت متاثر ہوئے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ ان میں بہت سے منصوبے اپنے اندر سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی کشش کے حامل ہیں۔انہوں نے ڈائس مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فاﺅنڈیشن کا مقاصد ہی یہ ہے کہ نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کئے جائیں جن کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرکے کامیابیاں سمیٹ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں توانائی‘ پانی‘ صحت سمیت دوسرے شعبہ جات میں ایسے چیلنجز موجود ہیں جن کا حل نکال کر نہ صرف انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں بلکہ ان سے لاکھوں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پید ا کرنے کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔
ڈائریکٹر اورک زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی آبادی 2030ءتک دوگنا ہوجائے گی جس کیلئے زرعی پیداوار میںاتنی ہی شرح میں اضافہ ناگزیرہے لہٰذا فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ سمیت فرٹیلائزو دوسرے زرعی مداخل کے متناسب استعمال کی تدبیرواقعتااہم پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ ڈائس کے پلیٹ فارم سے مسلسل تیسرا ڈائس ایونٹ منعقد کر رہی ہے جس سے جامعات میں اختراع کے ساتھ ساتھ انٹر پری نیورشپ کا کلچر بھی مضبوط بنیاد پکڑتا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز ڈاکٹر امان اللہ ملک ‘ ڈاکٹر وسیم احمد ‘ ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر طاہر ظہور اور کوارڈی نیٹر مسٹر فاروق حسن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔