یونیورسٹی کے دفتر تحقیقات‘ اختراع اور کمرشلائزیشن اور ڈائس فاﺅنڈیشن امریکہ کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ مقابلوں میں ملک بھر کی جامعات میں زیرتعلیم طلباءو طالبات اپنے کمرشل آئیڈیازکے پروٹوٹائپ ماڈلز اور بروشرز کے ساتھ شریک ہونگے۔
اس حوالے سے ابتدائی سیشن 03اکتوبر کو نیو سینٹ ہال میں منعقد ہوگا جس میں ڈائس فاﺅنڈیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر خورشید قریشی مہمانوں سے کلیدی خطاب کریں گے جبکہ مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفررندھاوا ہونگے۔ ڈائس بزنس آئیڈیاز کی نمائش یونیورسٹی کے ایکسپو سنٹر میں ہوگی جہاں تیس جامعات کے طلبا ءو طالبات 120سٹالز کے ساتھ اپنے بزنس ماڈل اور متعلقہ معلومات کے ساتھ موجود ہونگے۔