ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 15روزہ جشن بہاراں کے سلسلے میں منعقدہ فوڈ اینڈ نیوٹریشن ایکسپو، زرعی نمائش اور فینسی برڈ شو کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد زرعی تحقیق اور مہارتوں کے حوالے سے ممتاز مقام رکھتا ہے جہاں زرعی یونیورسٹی،ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ اور وفاق کے زیر اہتمام نیاب اورNIBGE جیسے ادارے ملکی زراعت کی ترقی کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کے تناظر میں تمام اداروں کے سائنسدان مل جل کر ایسا لائحہ عمل تشکیل دیں جس سے ہماری زرعی پیداوار ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ حاصل ہو سکے
۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کیلئے منافع بخش زراعت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کیلئے پنجاب حکومت زرعی قرضہ جات اور زرعی مداخل کے ساتھ ساتھ زرعی آلات سبسڈی پر فراہم کرنے کیلئے خطیر وسائل مختص کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کسان دوست حکومت برسراقتدار آئی ہے جس کی پالیسیوں کی وجہ سے تمام فصلات کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے جشن بہاراں کو سراہتے ہوئے اسے کسانوں اور دیگر متعلقین کیلئے اہم ترین ایونٹ قرار دیا جس کے ذریعے فریقین کو سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ اس طرح کے میلوں کے ذریعے جہاں ایک طرف اخوت کے رنگ اجاگر کئے جا سکتے ہیں وہاں نوجوان نسل میں ملکی ترقی کیلئے نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ سے پھوٹنے والی اخوت کی خوشبو ہمیں قومی یک جہتی اور ملکی ترقی کے حوالے سے مل جل کر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے پر مائل کر رہی ہے جس کے ذریعے ہم غذائی استحکام یقینی بنا سکتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ اس پریشانیوں کے دور میں لوگوں کیلئے تفریح کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی ترقی کے ثمرات منتقل کرنے کا اس قسم کے فیسٹیول سے بہتر کوئی اور راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی زرعی نمائشوں کے انعقاد سے لائبریریوں میں دفن ہو جانے والا جدید تحقیقی کام عوام کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اسے کمرشلائزیشن کے عمل سے گزارتے ہوئے ملکی ترقی کیلئے نئی راہوں کا تعین کیا جا سکے۔ڈین فوڈ نیوٹریشن اینڈ ہوم سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ نے کہا کہ ہمارے ملک میں غذائیت کی کمی کا رجحان فروغ پذیر ہے
جس پر قابو پانے کیلئے لوگوں میں صحتمند غذائی مواد و خوراک ان تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے اس مقصد کیلئے بڑے پیمانے پر برادر ملک انڈونیشیا کے اشتراک سے فوڈ اینڈ نیوٹریشن میلے کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے نئی نسل کو سیکھنے کے بھر پور مواقع دستیاب ہوئے ہیں۔پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ و مطبوعات ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا کہ پریسئین ایگریکلچر،کاروباری مہارتوں اور بائیو ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک میں زرعی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے جس کو بروئے کار لانے کیلئے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں پوری تندہی سے مصروف عمل ہیں۔ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ جشن بہاراں میں فینسی پرندوں کی نمائش کے ذریعے جہاں لوگوں کو طرح طرح کے پرندے دیکھنے کو ملے ہیں وہاں پرندوں کی حیات پر کام کرنے والے سکالرز کو اپنی مہارتیں نکھارنے کے امکانات بھی میسر آئے ہیں۔اس موقع پرتین روزہ انٹر ہاسٹل سپورٹس گالا کا افتتاح ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے چیف ہال وارڈن ڈاکٹر محمد جعفر جسکانی سابق چیف ہال وارڈنز ڈاکٹر محمد امجد اولکھ،ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی،ڈاکٹر زاہد عطا چیمہ،چیئر مین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر احمد ستار پرنسپل آفیسر سٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال، ڈاکٹر بابر شہباز و دیگر کے ہمراہ کیا۔