جبکہ اس موقع پر ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر امان اللہ ملک اور سوسائٹی کے کنوینر ڈاکٹر وسیم اکرم بھی موجود تھے۔محمد جاوید اصغرسوسائٹی کے صدر،سعدیہ انصرسینئر نائب صدر،عرفان افضل نائب صدر،حسن طارق جرنل سیکرٹری،امبرین خالد جوائنٹ سیکرٹری،عکاشہ مدنی فنانس سیکرٹری،اقصیٰ تنویر ایسوسی ایٹ فنانس سیکرٹری،عطاء الرحمٰن سپورٹس سیکرٹری،آفتاب اکرم پریس سیکرٹری اورروہید خاں پیکٹوریل بورڈ انچارج منتخب ہوئے۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں تاکہ زندگی میں آنے والے چیلنجز سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہوا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کی صحیح خطوط پر راہنمائی کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی مسائل کے حل کیلئے نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں یونیورسٹی اور زراعت کی ترقی کیلئے ایگریرین سوسائٹی کا کردار ملکی سطح پر مثالی تصور کیا جاتا ہے اور توقع ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ کی خدمات زراعت کو نئے رجحانات سے ہمکنارکروانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ڈاکٹر امان اللہ ملک نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں نوجوان نسل اہم کردار ادا کرتی ہے اگر ہم طلبہ کی کردار سازی اور تربیت اعلیٰ معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں تویہ ملکی ترقی میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر وسیم اکر م نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔