حافظ محمد کاشف اور قاری مدثر علی نے قرآت کے ججز کے فرائض سرانجام دیے جبکہ نعت خوانی کے منصفین جناب مکرم علی خان اور ریاض فریدی تھے۔نیز کیلیگرافی، تصویر گری، مضمون نویسی اور تقریری و تحریری مقابلہ جات میں بھی سب کیمپس کے طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا۔
نامور دانشور اور مذہبی سکالر پروفیسر محمد حمود لکھوی نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤ ں کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پاکستانی معاشرہ مختلف اخلاقی‘ سماجی اور معاشرتی بیماریوں کا شکار ہوکر آقائے دو عالم حضرت محمد ﷺ کی مدینہ آمد سے پہلے کے یثرب کا نقشہ پیش کر رہا ہے
لہٰذا ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر اسے سیرت نبوی کی روشنی سے منور کرتے ہوئے بہارکی خوبصورتیوں میں تبدیل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ ربیع (یعنی بہارکا مہینہ) میں اپنی اناؤں کے بتوں کو توڑتے ہوئے دوسروں کو معاف کرنے کی سنت کو فرو غ دیا جائے تو یقینا معاشرے میں خوشگوار تبدیلی لائی جا سکتی ہے
لہٰذا صلح رحمی اور دوسروں کو معاف کرنے جیسی عظیم سنت پر عمل پیرا ہوکر ہم میلاد النبیﷺ منانے کا حق بہترطور پر ادا کر سکتے ہیں۔
مختلف مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے، معزز مہمان و مقرر اور منصفین کو ادارہ کی طرف سے اظہار تشکر و پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔
تقریب میں پرنسپل یو اے ایف سب کیمپس دیپالپور، اوکاڑہ ڈاکٹر طارق عزیز اور دیگر فیکلٹی و سٹاف بھی شریک تھے۔