ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈیمک اینڈ ٹیچنگ ریسورس سنٹر کے زیراہتمام دو روزہ ٹیچنگ اسسٹنٹ کے لئے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ اسسٹنٹ کا نظام پی ایچ ڈی سکالرز میں پڑھانے کے متعلق تربیت دینا ہے جس کے لئے انہیں جدید آئی ٹی پر مبنی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے پی ایچ ڈی سکالرز پر زور دیا کہ ابلاغی مہارتوں میں نکھار لاتے ہوئے اختراعات کو احسن انداز میں عوام کے سامنے پیش کریں تاکہ آنے والے چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کا شمار میسو آن لائن لرننگ سسٹم کا آغاز کرنے والی جامعات میں ہوتا ہے جس کی بدولت افراد علم کی تشنگی بجھانے کے لئے جدید علوم انٹرنیٹ کے ذریعے حاصل کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر اکیڈیمک اینڈ ٹیچنگ ریسورس سنٹر ڈاکٹر بابر شہباز نے کہا کہ پی ایچ ڈی کے تمام طلباء کے لئے ایک سمیسٹر کے لئے ٹیچنگ اسسٹنٹ شپ حاصل کرنا لازماہے تاکہ وہ تدریس کے متعلق عملی تجربے سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ میں 40ٹیچنگ اسسٹنٹ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پروفیسر امان اللہ ملک، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر نثار احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر غضنفر علی نے بھی خطاب کیا۔