جہاں ضرورت پڑنے پر 300 سے زائد مریضوں کو ٹھہرانے کی سہولت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے پارس کیمپس کا دورہ کرکے ضروری سہولتوں کو چیک کیا۔پرنسپل کیمپس انجم ضیاء، پرنسپل آفیسر شعبہ تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد جلال عارف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر مقبول، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری، سی ای اوز ہیلتھ وایجوکیشن ڈاکٹر مشتاق سپرا، علی احمد سیان، سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پارس کیمپس میں کورونا کے ممکنہ مریضوں کو کورنٹائن کرنے کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور اور ہدایت کی کہ سردی کے موسم کے پیش نظر انتظامات ہونے چاہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر میں یکم ستمبر سے اب تک کورونا کے 51۔مریض انتقال کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ہسپتالوں میں 200 سے زائد مریض زیر علاج جبکہ تقریبا اتنے ہی ہاؤس کورنٹائن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرایک ہفتہ کے دوران 197 پوائنٹس سیل کئے جاچکے ہیں جن میں شادی ہالز، فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس اور ٹرانسپورٹس شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف آئندہ سخت ایکشن لیا جائے گا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں میں احساس ذمہ داری کو اجاگر کرنے کے لئے فیس ماسک بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے توسط سے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر شہریوں سے ایک بار پھر پرزور اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور گھروں سے باہر جاتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے جبکہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔انہوں نے شادی ہالز، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی انتظامیہ کو تاکید کی کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹاجائے گا لہذا وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور نو ماسک نو سروس پالیسی اپنائیں تاکہ کورونا سے بچاؤ ممکن ہو اور کارروائی کی نوبت نہ آئے۔پرنسپل کیمپس ڈاکٹر انجم ضیاء نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کرونا کے ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ افراد کی زندگیوں کو محفوظ بناتے ہوئے کرونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ پرنسپل آفیسر شعبہ تعلقات عامہ و مطبوعات جامعہ زرعیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کرونا کی پہلی لہر میں بھی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے اپنے پارس کیمپس کے ہاسٹلز ڈسٹرکٹ حکومت کے حوالے کئے تھے تاکہ قرنطینہ اقدامات کو احسن طریقے سے سرانجام دیا جا سکے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد علی کی انسداد کرونا سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد نے کرونا سے نپٹنے کے لئے صوبے بھر کے 36اضلاع میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نپٹنے کے لئے فیصل آباد میں ایس او پیز کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تدریسی و تحقیقی عمل آن لائن سسٹم کے تحت طلباء کو فاصلے پر رہتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا جا رہا ہے