یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ہدایت پر ٹریژرعمر سعید قادری اور ریجنل ٹیکس آفیسر کی خصوصی کاوش سے یونیورسٹی کے جملہ سٹاف کی آگاہی اور تربیت کیلئے 26نومبر سے قائم کیا گیا خصوصی کاؤنٹر منگل 08دسمبر تک جاری رہے گا۔ خصوصی کاؤنٹر پر ایف بی آر سے مسٹر ارسلان علوی نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے حوالے سے مفیدمعلومات درجنوں اساتذہ و سٹاف ممبران کے سپرد کیں۔ علاوہ ازیں ٹیکس ریٹرنز کے حوالے سے اساتذہ اور سٹا ف ممبران کے لاتعداد سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے۔ یونیورسٹی ٹریژررعمر سعید قادری کے مطابق فسیلی ٹیشن ڈیسک کے ذریعے کیمپس کمیونٹی کے بیشتر ارکان اس قابل ہونگے کہ مستقبل میں اپنی ٹیکس ریٹرنز فائل کرتے ہوئے انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یونیورسٹی ملازمین کی طرف سے ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس کی کاوش کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ مستقبل میں بھی ایف بی آر یونیورسٹی ملازمین کی رہنمائی و مدد کیلئے ایسے اقدامات بروئے کار لاتا رہے گا۔