تاکہ انہیں جدید رحجانات سے روشناس کروا تے ہوئے فوڈ سیکورٹی اور فی ایکڑ پیداواریت میں اضافے کے ساتھ ساتھ غربت میں کمی کے اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کر سکیں اس امر کا اظہار انہوں نے سندھ کے کسانوں کے 6 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا ؎ کہ ر وائتی طریقہ کاشت کی وجہ سے پاکستان کی فی ایکڑ پیداوارترقی یافتہ ممالک سے کافی کم ہے جس میں اضافے اور زراعت کو منافع بخش بنانے کیلئے جدید طریقہ کاشت کو اپنانا ناگریز ہے انہوں نے بتایا کہ آئی بی اے سکھر کے ساتھ زرعی یونیورسٹی نے چار سالہ بی ایس پروگرام کا اجرا کیا ہے جس میں طلبا دو دو سال دونوں اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہزرعی یونیورسٹی میں بلوچستان کے کسانوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا اس مقصد کے لئے دیگر صوبوں کو بھی خوش آمدئد کہا جائے گاسندھ چیمبر آف ایگری کلچر کے جنرل سیکریٹری زاہد حسین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ زرعی ملک ہونے کی باوجود 7.1کھرب روپے کی زرعی اجناس امپورٹ کی جاتی ہیں جس پر قاپو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنی ہو گی انہوں نے بتایا کہ اگلی ماہ سندھ میں قومی لیول کی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سندھ کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے کاشتکار بھی شرکت کریں گے ڈین کلیہ زراعت پروفیسرڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ کاشتکا روں کو زمین کی زرخیزی کے حوالے سے زمین کا تجزیہ کو یقینی بنا کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سندھ کے اعلی تعلیماتی اداروں کے ساتھ زرعی تحقیق میں تعاون کے لیے لائحہ عمل تیار کر رہی ہے اجلاس کے فوکل پرسن پر وفیسرڈاکٹر جلال عارف نے بتایا کہ انہوں نے 2019 میں کاٹن پر قومی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کے نتیجے میں کاٹن کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات سامنے آئے تھے انہوں نے کہا کہ کاٹن کے علاقے میں شوکر کین اور چاول کی کاشت کی روک تھام کے لیے پالیسی بنانا ہوگی پروفیسرڈاکٹر شہزاد بسرا نے کہا کہزرعی یونیورسٹی میں سیڈ کے حوالے سے بہتر ین تحقیق کی جا رہی ہے تاکہ کسانوں کو معیاری سیڈ دستیاب آ سکے اجلاس سے پروفیسرڈاکٹر ظفر قریشی پروفیسرڈاکٹر اسلم مرزا پروفیسرڈاکٹر غلام مرتضی پروفیسرپروفیسرڈاکٹر اللہ بخش پروفیسرڈاکٹر امان اللہ ڈاکٹرمحمد طاہر ڈاکٹر تسنیم خالق اور دیگر نے بھی خطاب کیا