ملک بھر سے 62 جامعات کے انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئر طلبہ نے شرکت کی۔ اس حوالے سے میٹنگ روم میں ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نوجوانوں کو بے انتہا صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ نوجوانوں میں خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ہنرمند افرادی قوت ملک کو درپیش مسائل کے حل اور روشن مستقبل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں رجسٹرار عمرسعید اور لائبریرین عمر فاروق بھی موجود تھے۔