جس کے ذریعے وزیراعظم پاکستان کے کلین و گرین پاکستان پروگرام کے ساتھ ساتھ 10بلین ٹری سونامی کے اہداف کا حصول ممکن بنایا جائے گا۔ یونیورسٹی کے ایگرانومی‘ ہارٹیکلچر‘ فارسٹری‘ پولٹری اور لائیوسٹاک کے ماڈل فارمز بنائے جائیں گے جہاں طلبہ اور شہریوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کوماڈرن فارمنگ کے رجحانات سے آگاہ کیا جائے گا وہ اپنی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرکے آمدنی بڑھا سکیں۔ یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے نیشنل ٹری پلانٹیشن ڈے کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ فارسٹری و رینج مینجمنٹ کے زیراہتمام پودا لگانے کے بعد تقریب سے خطاب میں کہیں۔
ڈین کلیہ زراعت پروفیسرڈاکٹر اسلم خاں‘ ڈین ویٹرنری سائنس ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی‘ ڈین اُمورحیوانات ڈاکٹر اسلم مرزا‘ ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر سرفراز حسن‘ رجسٹرار و ٹریژرعمر سعید قادری‘چیئرمین شعبہ ایگرانومی ڈاکٹر آصف تنویر‘ ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر محمد طاہر‘ لینڈ یوٹیلائزیشن آفیسرڈاکٹر تسنیم خالق‘ ٹیکنیکل سٹاف آفیسرڈاکٹر یاسرجمیل کے ہمراہ فارسٹری نرسری کا دورہ کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ہرچند وہ یونیورسٹی میں ہزاروں پودے لگوا رہے ہیں تاہم و ہ ضروری سمجھتے ہیں کہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہر طالب علم کیمپس میں کم سے کم ایک پودا لگار اس کی دیکھ بھال یقینی بنائے جو زندگی بھر قومی مہم میں اس کی یادگارکاوش کیساتھ ساتھ صدقہ جاریہ اور توشہ آخرت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں شجرکاری کو فروغ دینے اور کمیونٹی میں درختوں کی اہمیت اُجاگر کرنے کے حوالے سے شعبہ فارسٹری لائق تحسین کام کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران ملک کی سب سے زیادہ کلین و گرین دانش گاہ بنا دیا ہے جس کیلئے اسٹیٹ مینجمنٹ کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ شعبہ فارسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر محمد فرخ نواز نے نیشنل ٹری پلانٹیشن ڈے کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سال 2009ء میں سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں کیٹی بندرپورٹ پر صرف 300مقامی لوگوں نے ایک دن میں 5لاکھ41ہزار 176درخت لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھاجس پر اُس وقت کے وزیرماحولیات حمید اللہ جان آفریدی نے ہر سال 18اگست کو نیشنل ٹری پلانٹیشن ڈے قرار دیتے ہوئے اس قومی مہم کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ فارسٹری نے بہت کم عرصے میں یونیورسٹی کیمپس میں نئے درخت لگانے کی مہم کو بڑھوتری دی ہے اور کمیونٹی کی شجرکاری میں شمولیت کیلئے ہر سال 30ہزار سے زائد درخت مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فارسٹری میں انرولڈ طلبہ‘ نرسری سٹاف اورڈائریکٹوریٹ آف فارمز کی مدد سے امسال 25ہزار سے زائد پودے شہریوں‘ کسانوں اور طلبہ میں مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید 10ہزار پودے بھی آئندہ چند ہفتوں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ نرسری انچارج ڈاکٹر محمد عرفان نے بتایا کہ طلبہ‘ سٹاف اور اساتذہ کی محنت سے چند برسوں میں فارسٹری کی نرسری کو سائنسی بنیادوں پر استوار کر دیاگیا ہے اور یہاں پودوں کی 60سے زیادہ اقسام تیار کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پروگرام کا حصہ بننے پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف‘ ڈینزو ڈائریکٹرز اور رجسٹرار و ٹریژرعمر سعید قادری کا خصوصی طو رپر شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے وائس چانسلرڈاکٹرمحمد اشرف نے ڈائریکٹوریٹ آف فارمرز کے زیراہتمام ایگریکلچر ہیریٹج میں موسم برسات شجرکاری کا افتتاح کرتے ہوئے پودا بھی لگایا۔