جس میں اراکین کی باہمی مشاورت سے جملہ اُمور میں فیصلہ سازی کا عمل جمہوری انداز میں قانون اور میرٹ کے مطابق انجام دیا جائے۔اس امر پر اتفاق یونیورسٹی کے رجسٹرار عمر سعید قادری کی طرف سے نامزد و نومنتخب اراکین سنڈیکیٹ کے ساتھ خصوصی نشست میں کیا گیا۔ خصوصی نشست میں نامزد ممبرسنڈیکیٹ پروفیسرڈاکٹر محمد اصغر باجوہ‘ نومنتخب ممبران پروفیسرڈاکٹر قمر بلال‘ ڈاکٹر محمد ارشد‘ ڈاکٹر سدرہ اعجاز اور مسٹر وصی باجوہ نے شرکت کی۔اجلاس میں رجسٹرار عمر سعید قادری نے سنڈیکیٹ کا حصہ بننے والے نئے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نامزد و نومنتخب اراکین اپنی وسیع تدریسی و انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کا رلاکر یونیورسٹی کے جملہ اُمور میں بہتری کیلئے اپنا حصہ ڈالیں گے تاکہ تمام متعلقین کی مشاورت اور آراء کی روشنی میں ایک ایسا سسٹم سامنے لایا جائے جس سے نہ صرف یونیورسٹی کی گوررننس میں نمایاں بہتری آئے بلکہ اس میں ہر لحاظ سے شفافیت اور قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔ نومنتخب اراکین نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ سنڈیکیٹ کے آئندہ اجلاس کیلئے ایجنڈے کا ہر پہلو سے جائزہ لیتے ہوئے اپنی آراء اجلاس میں پیش کریں گے اور کارروائی کو مزید بہترانداز میں آگے بڑھانے کیلئے مکمل تعاون کریں گے تاکہ کیمپس کمیونٹی کے اجتماعی مفاد کا تحفظ اور ویلفیئر کو یقینی بنایا جاسکے۔ تقریب میں رجسٹرار عمر سعید قادری نے نامزد و منتخب اراکین سنڈیکیٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔