بلکہ کیمپس میں بالائی منازل تک رسائی کے لئے ان کے لئے سلوپس بھی تعمیر کر دی گئی ہیں تاکہ وہ حصول تعلیم میں بلا رکاوٹ مصروف رہ سکیں۔اس بات کی منظوری یونیورسٹی کے 321ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے کی، رجسٹرار عمر سعید قادری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر علی باقر نجفی، ڈاکٹر عطیہ اعوان، ڈاکٹر محمد اقبال شاہد ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے آن لائن شرکت کی جبکہ جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین، ممتاز سیاسی‘ سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد اشفاق‘ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نمائندہ گورنر پنجاب‘ راؤ عاطف رضا ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ‘ پروفیسر ڈاکٹر قمر بلال‘ پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد رندھاوا‘ ڈاکٹر محمد ارشد‘ ڈاکٹر سدرہ اعجاز اور محمد وصی باجوہ نے شرکت کی۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے افتتاحی کلمات میں ہاؤس کو بتایا کہ ملک کی تمام پبلک سیکٹر جامعات میں زرعی یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ملک میں سب سے پہلے آن لائن سسٹم کا اجراء کرتے ہوئے 20مارچ سے 20 جولائی تک کامیابی کے ساتھ اپنا سمیسٹر مکمل کیا اور امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے پہلے لوکسٹ کنٹرول سیل کا قیام یقینی بنایا جس کے تحت ایک سہ جہتی سپریئر مشین جبکہ شمسی توانائی سے چلنے والی گھنٹی بھی بنائی جو کہ دو تین ایکڑ رقبہ میں ٹڈی دل کو آنے سے کامیابی کے ساتھ روکتی ہے۔ سینڈیکیٹ نے انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل اینڈ ڈیری سائنسز کے ڈائریکٹر اور چیئر مین شعبہ انٹومالوجی کی تقرری کا فیصلہ بھی کیا۔ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں ڈسپلنری کمیٹی کے لئے دو پروفیسروں کے علاوہ ایک خاتون ممبر کا بھی انتخاب کیا جبکہ یونیورسٹی کے سیلیکشن بورڈ کے لئے ایک ممبر کا انتخاب بھی کیا۔ اجلاس میں سٹیٹ لائف کے ساتھ یونیورسٹی ملازمین کے گروپ انشورنس کے پروگرام کی تجدید بھی کی گئی جبکہ میڈیکل کے معاملات میں بہتری کے لئے فیصلے عمل میں لائے گئے، اس کے علاوہ چھوٹے سٹاف کی وردیوں کے لئے سہولیات کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ پروفیسر آف ایمارائٹس کی تعیناتی کے معیار کا تعین بھی کیا گیا۔ سینڈیکیٹ کے نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔