اس مقابلہ جات کا انعقاد این جی او بینگ مینٹر نے کیا جس میں ملک بھر کی تمام جامعات سے 376 طلباء نے حصہ لیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے فرسٹ آنے والی طالبہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ زرعیہ طلبہ میں خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم میسر آ سکے۔