جس کے مطابق آئندہ 15ماہ میں یونیورسٹی میں انجام پانے والے تمام اُمور میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت شفافیت‘ تیزرفتاری اور ٹریکنگ سسٹم کی بدولت مختلف معاملات میں بتدریج پیش رفت کی جا سکے گی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی معاونت سے 8.7کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پراجیکٹ میں طلبہ کے داخلے سے لیکر گریجوایٹ ہونے اور بعد ازاں ایلومنائی کے طو رپر اس کے ساتھ روابط کے تمام اُمور کو مربوط اور شفاف سسٹم کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔ پراجیکٹ میں عملی پیش رفت کیلئے یونیورسٹی اور کامیاب فرمزکے مابین معاہدے کی تقریب یونیورسٹی کے نیو سنڈیکیٹ روم میں منعقد ہوئی جہاں یونیورسٹی کے ٹریژرو رجسٹرار عمر سعید قادری‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر ای آر پی و سی ایم ایس کاشف اکرم‘ ڈینز و ڈائریکٹرز اور دونوں فرموں کے اعلیٰ ذمہ داران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انٹرپرزائز ریسورس پلاننگ اور کیمپس مینجمنٹ سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کاشف اکرم نے کہا کہ SAP بیسڈ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ انتظامی اُمور میں بہتری لانے میں معاون ہوگا جس کی بدولت فنانشل سسٹم‘ ٹینڈرو پروکیورمنٹ و انوینٹری کنٹرول‘ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘ وہیکل مینجمنٹ‘ ریسرچ گرانٹ مینجمنٹ اور بناولنٹ فنڈ مینجمنٹ میں مثالی بہتری لائی جائے گی جبکہ کیمپس مینجمنٹ سسٹم میں آن لائن ایڈمیشن‘ لائبریری مینجمنٹ‘ اٹینڈنس مینجمنٹ‘ لرننگ مینجمنٹ‘ ہاسٹل مینجمنٹ اور آن لائن امتحانات وغیرہ میں مربوط پیش رفت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ای آر پی اور سی ایم ایس ہائر ایجوکیشن کمیشن فنڈڈ آئی سی ٹی پراجیکٹ کا حصہ ہونگے جس کیلئے دنیا کی لیڈنگ فرموں سے اپنی ضروریات اور مستقبل کے چیلنجز کی سٹڈی کروا کر سسٹم ڈیزائن کروایا گیا ہے اور دونوں منتخب فرموں کا ای آر پی اور کیمپس مینجمنٹ سسٹم میں عملدرآمد کا وسیع تجربہ ہے۔ یونیورسٹی ٹریژرعمر سعید قادری نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن اس پورے پراجیکٹ میں یونیورسٹی کے شانہ بشانہ ہے جسے ٹائم لائن کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے یونیورسٹی کے تمام ڈینز‘ ڈائریکٹرز‘ پرنسپل آفیسرز اور تدریسی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان کوآگے بڑھ کر ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ میں اہداف کے مطابق پیش رفت کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی عملدرآمد کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو اس کی پراگریس پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ رکاوٹوں کو بھی فوری طورپر دورکرے گی تاکہ پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی میگا منصوبے کی طرح اس پراجیکٹ میں بھی تھرڈ پارٹی آڈٹ کو بھی حصہ بنایا گیا ہے تاکہ شفاف انداز میں منصوبے کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تمام متعلقین پر زور دیا کہ میگا پراجیکٹ میں معاونت کیلئے اپنے انتہائی محنتی اور باصلاحیت لوگ ٹیم کا حصہ بنائیں تاکہ ٹائم لائن کے مطابق پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نئے سسٹم خصوصاً SAP بیسڈ ای آر پی سسٹم کی تنصیب اور کامیاب عملدرآمدکی صورت میں یونیورسٹی کی رینکنگ میں بھی خاطر خواہ بہتری آئے گی۔یونیورسٹی کے تمام ڈینز و ڈائریکٹرز نے اُمید ظاہر کی کہ نئے اور مربوط سسٹم کی بدولت طلبہ اور اساتذہ کا قیمتی وقت‘ سرمایہ اور توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے پیشہ وارانہ اُمور میں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔