بلکہ مڈٹرم امتحانات میں 94.6فیصد طلباء نے حصہ لے کر اس کی کامیابی کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے گریجوایٹ سٹڈی ریسرچ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن امتحانات حالیہ صورت حال کے پیش نظر تدریسی سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے اشد ضروری ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسے کامیاب بنانے کے لئے مختلف مراحل میں اساتذہ کی تربیت کے ساتھ ساتھ موک ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباوطالبات کے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے مختلف آپشنز دی گئیں جس کے نتیجے میں 94.6فیصد طلباء شریک ہوئے جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ طلباوطالبات کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں بھی اس سفر میں شامل رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر پوسٹ گریجوایٹ طلباوطالبات کے تھیسز آن لائن وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد طلباوطالبات کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جی ایس 10 کی وصولی بھی آن لائن کی جائے گی جبکہ جو طلباوطالبات اپنے جی ایس10 فارم جمع کرانے میں ناکام رہے تھے انہیں لیٹ فیس کے ساتھ 26جون تک اپنے فارم جمع کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں آئی ٹی کی ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ وہ فائنل امتحانات کے لئے اپنے موجودہ نظام کو موثر بنانے کے لئے مزید محنت کریں۔ وائس چانسلر نے کامیاب مڈٹرم امتحان کے انعقاد پر آئی ٹی سٹاف، اساتذہ اور معاون عملے کی تعریف بھی کی۔ ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر اعجاز احمد وڑائچ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔