کی مالی مدد کیلئے سکالرشپس کے چیکس مستحق طلبہ کے حوالے کئے گئے۔ فارن سٹوڈنٹس ایڈوائزر پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر صدیقی اور یونیورسٹی ٹریژرعمر سعید قادری نے خصوصی تقریب میں سکالرشپس کے چیکس طلبہ کے سپرد کئے۔ اس موقع پر چیک وصول کرنے والے گیمبیا‘ سرالیون‘ بینین‘ نائیجر‘ صومالیہ اور نائجیریاکے طلبہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن‘ یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کی بندش اور پاکستان سے انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی سے وہ اپنے پیاروں سے ہزاروں میں دور اپنی ضروریات مشکل سے پوری کر رہے تھے تاہم زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ان کیلئے رمضان المبارک میں سحری و افطاری کا انتظام ان کیلئے خصوصی ریلیف کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی صورت میں یونیورسٹی کو ایک انسان دوست اور محسن قائد نصیب کیا ہے جو پوری کیمپس کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور انمیں آسانیاں تقسیم کرنے کے خواب کو شرمندہئ تعبیر کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ اس موقع پر ٹریژرعمر سعید قادری نے بتایا کہ عیدالفطر کے موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام غیرملکی طلبہ میں عیدگفٹس تقسیم کئے گئے جبکہ تمام طلبہ نے عیدالفطر کے روز وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کے ساتھ اپنی عید کی خوشیاں دوبالا کی اور عید ملن پارٹی میں عیدکیک بھی کاٹا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم غیرملکی طلبہ اپنے لئے مثالی تعلیمی‘ تحقیق‘ اقامتی اور سماجی سہولیات کا اظہار تشکر کرتے ہیں۔ فارن سٹوڈنٹس ایڈوائزر پروفیسرڈاکٹر محمد طاہر صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ غیرملکی طلبہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنے ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے اداروں میں ہمارے سفیر ہونگے جو ہمارے لئے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے فارن سٹوڈنٹس کلب کے درجنوں گریجوایٹس اپنے ممالک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ جلد ہی یونیورسٹی کے سابق انٹرنیشنل طلبہ کی ایلومنائی میٹ کا اہتمام کیا جائے جس میں دنیا بھر کے اداروں میں کام کرنے والے ہمارے غیرملکی طلبہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے۔