جو انسداد بیکٹریا ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی وائرل خصوصیات کا حامل بھی ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی ہدایت پر شعبہ بائیو کیمسٹری (مالیکیولر کیئر) و کیمسٹری کے ماہرین نے WHOاور ترقی یافتہ ممالک کے بہترین کوالٹی سٹینڈرز کے مطابق ایسا ہینڈ سینٹائزرمتعارف کروایا ہے جسے سپرے کرنے سے انسانی جسم کے ساتھ ساتھ Surfaceیعنی سطح کو بھی زیادہ دیر تک جراثیم سے پاک کیا جا سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے تناظر میں دوسری احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ہینڈ سینٹائزر ایک موثر ہتھیار ہے لیکن مارکیٹ میں غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کی پرواہ کئے بغیر تیار کئے جانیوالے ہینڈ سنیٹائزرنہ صرف عوام کے پیسوں کا ضیائع ہے بلکہ ان سے استعمال کی جگہ پر الرجی بھی ہوسکتی ہے۔ یونیورسٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف بھرپور قوت مدافعت کیلئے معمول کے اینٹی بیکٹریل کے بجائے اینٹی وائرل سنیٹائزرکی ضرورت ہے جس کیلئے دنیا بھر میں قابل بھروسہ ہائی کوالٹی کیمیکلزکے ذریعے سنیٹائزرتیار کیا گیا ہے جومارکیٹ میں موجو د سینٹائزرکے مقابلے میں زیادہ موثر اور محفوظ ہے۔ صارفین کی سہولت کیلئے یونیورسٹی ماہرین کی طرف سے جیل روڈ کے مرکزی گیٹ پر صبح دس سے شام تین بجے تک سیل پوائنٹ و آگاہی کیمپ لگا دیا گیاہے اس کے ساتھ ساتھ ہینڈ سنیٹائزر جیل روڈ پر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سائنسز کے بالمقابل مالیکیولرکیئرکولیکشن سنٹر سے بھی انہی اوقات میں دستیاب ہوگا۔ مزید تفصیل اور رہنمائی کے لئے یونیورسٹی ترجمان سید قمر بخاری سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔