جس میں برآمدوں کے بوسیدہ فرش کے ساتھ ساتھ ستونوں کی بنیادوں کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ جونہی یونیورسٹی کھلنے کے بعد طلبہ اور سٹاف دوبارہ یونیورسٹی آئیں تو انہیں بہترین انفراسٹرکچرمیسر آ سکے۔ یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے کیمپ آفس میں انجینئرنگ و کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل آفیسرپروفیسرڈاکٹر قمر بلال اور رجسٹرار عمر سعید قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ہرچند حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر کے تعلیمی ادارے اور جامعات کو طلبہ و ملازمین کیلئے بند کر دیا گیا ہے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بحرانی کیفیت کو اپنے انفرسٹرکچرکی بہتری و مرمت کا موقع سمجھتے ہوئے فوری طو رپر کام شروع کر وایا تاکہ دستیاب وقت کا بہترین استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین و گرین پاکستان پروگرام کے تحت یونیورسٹی کو ملک کی سب سے گرین و کلین دانش گاہ بنانے کیلئے لائحہ عمل کے مطابق پیش رفت کی جا رہی ہے اور چھٹیوں کے باوجود گارڈننگ ونگ‘ سیکورٹی اور پاور ہاؤس کا جملہ سٹاف پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اپنے اہداف کے مطابق نہ صرف شجرکاری کی جائے بلکہ اس کی خوبصورت لینڈ سکیپنگ کے ذریعے چوک چوراہوں کو بھی دل آویز شکل دی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مرکزی راہداری کے ساتھ ساتھ اقبال آڈیٹوریم کی چھت کو بھی اس انداز سے تبدیل کرنے کے خواہش مند ہیں کہ وہ آئندہ کئی دہائیوں تک کیمپس کمیونٹی کی ضروریات پوری کرتی رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے یونیورسٹی میں ڈیجیٹل لائبریری‘ آئی ٹی سینٹر اور سٹوڈنٹس سہولت سنٹر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس میں سہولیات کی فراہمی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ سمیسٹر سے وہ مکمل طو رپر طلبہ کے استعمال کیلئے دستیاب ہونگے۔ -