سیکرٹری ایگریکلچرکے دفتر سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر مسعود صادق بٹ اور پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسن آئندہ تین برسوں تک اپنی متعلقہ کلیہ میں ڈین کے طو رپر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
ڈاکٹر مسعود صادق بٹ ملک کے نامور ماہر خوراک و غذائیات ہیں جبکہ ڈاکٹر سرفراز حسن کا شمار ملک کے نامور زرعی معیشت دانوں میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مسعود صادق بٹ بین الاقوامی شہر ت کے حامل سائنس دان ہیں جنہوں نے فرانس‘ امریکہ سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے فوڈ سائنس دانوں اور اداروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کا متحرک اور موثر حصہ ہیں اور اب تک دو درجن سے زائد پی ایچ ڈی اور سینکڑوں ایم فل سکالرز نے اپنی تحقیقات ان کی زیرنگرانی مکمل کی ہیں۔ ڈاکٹر بٹ ملکی اور بین الاقوامی مختلف سائنسی تنظیموں کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائنٹفک پینل کا بھی حصہ رہے ہیں۔ کلیہ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسن نصف درجن سے زائد پی ایچ ڈی اور ڈیڑھ سو سے زائد ایم فل سکالر کے تحقیقاتی مقالہ جات کے سپروائزر بھی رہے ہیں۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر سرفراز حسن یونیورسٹی آف نیو انگلینڈآسٹریلیا سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے پروفیسرڈاکٹر مسعود صاد ق بٹ اور پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسن کی ڈین کے طو رپر تعیناتی کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی ہے۔