سیکرٹری ایگریکلچرکے دفتر سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سرفراز حسن آئندہ تین برسوں تک ڈین کلیہ سوشل سائنسز کے طو رپر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ڈاکٹر سرفراز حسن ملک کے نامور زرعی معیشت دان ہیں اور نصف درجن سے زائد پی ایچ ڈی سکالرز نے اپنی تحقیقات انہی کی زیرنگرانی مکمل کی ہیں جبکہ وہ ڈیڑھ سو سے زائد ایم فل سکالر کے تحقیقاتی مقالہ جات کے سپروائزر بھی رہے ہیں۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر سرفراز حسن یونیورسٹی آف نیو انگلینڈآسٹریلیا سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے ڈاکٹر سرفراز حسن کی ڈین کے طو رپر تعیناتی کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی ہے۔