یونیورسٹی کے نیو سینٹ ہال میں منعقد ہونے والے سیمینار کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ پروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا تھے جبکہ ٹریژرو رجسٹرار عمر سعید قادری‘ ڈاکٹر شہزاد مقصود احمد بسرا‘ چیئرمین سپورٹس بور ڈ ڈاکٹر محمد اشفاق‘ ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیزڈاکٹر اعجاز وڑائچ‘ سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر اطہر جاوید خاں‘ ڈاکٹر عبدالواحد‘ صدر انجمن طلبہ ڈاکٹر محمد عیسیٰ خان‘ ڈاکٹر عرفان افضل‘ ڈاکٹر خالد‘ سید قمر بخاری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مسٹر فاروق اقبال نے خصوصی طو رپر شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان ڈاکٹر شہزاد مقصود احمد بسرا نے کہاکہ ماضی کے مقابلے میں آج کی شہری زندگی انتہائی مصروف اور سہولیات کی وجہ سے طرز زندگی انتہائی حد تک بگڑ چکا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ انسان روزانہ کچھ وقت اپنی صحت و تندرستی کیلئے نکالے اور کم سے کم 12ہزار قدم پیدل چہل قدمی کو اپنے معمول بنائے۔ انہوں نے کہا کہ لمبے دورانیہ تک کرسی پر بیٹھے رہنا کسی طرح بھی سگریٹ نوشی سے کم نقصان دہ نہیں لہٰذا وہ چاہیں گے کہ دفاتر میں طویل دورانیہ تک بیٹھے رہنے کے بجائے خود کو متحرک رکھیں اور جو کام آسانی کے ساتھ پیدل یا سائیکل پر جاکر کیا جا سکتا ہے اس کیلئے گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال نہ کریں۔
سمینار کے بعد شرکاء نے ڈاکٹر شہزاد مقصود احمد بسرا‘ ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا‘ ڈاکٹر عبدالواحد‘ ڈاکٹر اعجاز وڑائچ اور ڈاکٹر محمد اشفاق کی قیادت میں ایڈمن بلاک سے ریس کورس گراؤنڈ اور وہاں سے ڈی گراؤنڈ تک ہیلتھی لائف واک میں بھی حصہ لیا۔ واک کے بعد ڈی گراؤنڈ میں کامیاب شرکاء کے مابین انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔