یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی ہدایت پر ناظم امتحانات ڈاکٹر محمد طاہر صدیقی کے دفتر سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ممالک سے اُمیدواروں کے پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ جات کی کامیاب نقد و نظر کے بعد ان کیلئے پی ایچ ڈی ڈگریوں کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی‘ فزیالوجی اینڈ فارماکالوجی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ بشریٰ اختر‘ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ریسورس اکنامکس کے محمد اسد الرحمان نصیر‘ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی کے علی حسن‘ شجیلا اکرم‘ منیب خاں‘نبیلہ رشید‘صبیحہ عباس‘ شعبہ انٹومالوجی کے محمد اشفاق‘ شعبہ فارسٹری‘ رینج مینجمنٹ کے محمد آصف‘ شعبہ بائیو کیمسٹری کی عائشہ عنبرین‘ شعبہ سوشیالوجی کے امجد رحمان اصغر‘ شعبہ باٹنی کی شازیہ بتول اور شعبہ زوالوجی‘ وائلڈ لائف و فشریز کی صوبیہ کنول کے تحقیقی مقالہ جات کی منظوری کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے مذکورہ پی ایچ ڈی سکالرز کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ وارانہ کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔مذکورہ نتائج کے بعد زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے پی ایچ ڈی کرنے والے سکالرز کی تعداد بڑھ کر 1878ہوگئی ہے۔