کی میت کونڑوالا روڈ کے مقامی قبرستان میں آسودہ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ یونیورسٹی کی ڈی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف(ہلال امتیاز)‘ صومالی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر عابدی ابراہیم حسن‘ فارن سٹوڈنٹس ایڈوائزر ڈاکٹر طاہر صدیقی‘پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال‘ ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر‘ چیف ہال وارڈن ڈاکٹر محمد یاسین‘ ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس ڈاکٹر جاوید اختر‘ ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ‘ سیکرٹری ٹو وائس چانسلرمیاں محمد جمیل سمیت انٹرنیشنل و مقامی طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔یاد رہے کہ یونیورسٹی میں اس وقت 65انٹرنیشنل طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں جن میں ایک درجن صومالی طالب علم بھی شامل ہیں۔ مذکورہ طالب علم گزشتہ چند ہفتوں سے ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کل 15دسمبر کو صبح 9بجے یونیورسٹی کی مرکزی جامع مسجد میں ہوگی۔