186ملین روپے تک محدود کرنے کیلئے 4.47ارب روپے کے ترمیم شدہ بجٹ کی بھی منظوری دی۔ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے 318ویں اجلاس کی صدارت وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی ڈرائیورز کے بنیادی سکیل کو 4سے بڑھا کر 7کرنے کی تجاویز اور یونیورسٹی کی سال 2017-18ء کی سالانہ رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزٹنگ فیکلٹی کی اُجرت بڑھانے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتسان حکومتوں کی طرف سے یونیورسٹی میں انڈر و پوسٹ گریجوایٹ داخلوں کیلئے تاخیر سے نامزد کئے گئے اُمیدواروں کی بھی خصوصی طور پر منظوری دی گئی۔ سنڈیکیٹ میں یونیورسٹی کے سب کیمپس دیپالپور اوکاڑہ کیلئے ہائرایجوکیشن کمیشن کی فنڈنگ سے بقیہ تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہائش گاہوں کے رُکے ہوئے کام مکمل کرنے کیلئے بھی کنٹریکیٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چوہدر ی محمد اشفاق‘ ڈاکٹر اصغر باجوہ‘ ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ‘ ڈاکٹر ناصر امین‘ ڈاکٹر اعجاز بھٹی‘ ڈاکٹر ناصر اعوان‘ ڈاکٹر عطیہ اعوان‘ڈاکٹر مصباح اعجاز‘ احسن رضا ستار‘ طارق سعید‘ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچرڈیپارٹمنٹ عبید اللہ کھوکھر‘ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ خالد محمود چوہدری‘ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ چوہدری اختر شریک تھے۔