تاکہ پیشہ وارانہ اُمور میں بین الاقوامی تعلیم و تحقیق کے بعد وہ دوسرے گریجوایٹس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ اس امر کی منظوری یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کے 289ویں اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف(ہلال امتیاز) نے کی۔ نیو سینٹ ہال میں منعقدہ اجلاس میں بتایاگیا کہ گورنر پنجاب /چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد چوہدری محمد سرور 17دسمبر منگل کو یونیورسٹی کے 24ویں جلسہ تقسیم اسناد و میڈلز میں مہمان خصوصی کے طو رپر شریک ہونگے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ کانووکیشن میں سال2016ء میں اپنی ڈگریاں مکمل کرنیوالے 7827گریجوایٹس میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے اور گورنر پنجاب پی ایچ ڈی سکالرز میں ڈگریاں جبکہ میڈل ونرز میں گولڈ‘ سلور اور براؤنز میڈلز اپنے ہاتھوں سے تقسیم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہرچنداکیڈمک کونسل نے نئے تعلیمی سیشن سے زیرتعلیم طلباء و طالبات کیلئے بالکل مفت ویک اینڈ پروگرام کے تحت سپوکن انگلش پروگرام کے اجراء کی منظوری دے دی ہے تاہم وہ چاہیں گے کہ طلبہ ایسے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ابلاغیاتی صلاحیتوں اور اعتماد میں اضافہ کریں۔یونیورسٹی میں خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال‘ ڈاکٹر عدنان یونس اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ سارے کام میں یونیورسٹی بجٹ سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا لہٰذا وہ چاہیں گے کہ پوری کیمپس کمیونٹی صفائی ستھرائی پر توجہ دیتے ہوئے اس میں اپنا تعمیری کردار ادا کرے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ علم میں ہرگزرنے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہٰذا اساتذہ کو پیشہ وارانہ اُمور میں ہمیشہ نئے رجحانات و علوم سے باخبر ہونا چاہئے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ خود احتسابی کے جذبہ اور لیکچر کی بہترین تیاری کے ساتھ کلاس رومز کا رخ کرنا چاہئے جہاں لیکچر کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقیات میں بہتری پر بھی توجہ دیں۔ اجلاس میں طلبہ کیلئے پڑھائے جانیوالے کورسز اور اساتذہ کے تدریسی معیارکو جانچنے کیلئے تیار کئے جانیوالے فارمز کی بروقت اور آن لائن تکمیل یقینی بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ رجسٹرار طارق سعید نے اکیڈمک کونسل کی کارروائی کو آگے بڑھایا۔