اور مارکیٹ کے بجائے مقامی طو رپر تمام اُمور انتہائی ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیئے جا رہے ہیں۔ موٹر پول پر مرمت طلب تین سٹوڈنٹ بسوں کومارکیٹ سے کئی گنا کم لاگت میں یونیورسٹی کی موٹر ورکشاپ میں مرمت کیا گیا جس سے سرکاری وسائل میں لاکھوں روپے کی بچت ممکن بنائی گئی۔ اس حوالے سے حال ہی میں مرمت کی گئی ایک بڑی سٹوڈنٹ بس کی تقریب رونمائی کلاک ٹاور کے پہلو میں کی گئی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے کم پیسوں میں مرمت کی گئی بسوں پر موٹرپول انتظامیہ کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے انچارج موٹر پول ارشد قاسمی کو ہدایت کی کہ فوری طو رپر ان گاڑیوں کو وہیکل شیڈز کے نیچے پارک کرنے کا انتظام کیا جائے اور ڈرائیوروں کو اس امر کا پابند کیا جائے کہ وہ ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ ڈرائیوکریں تاکہ سرکاری گاڑیوں کوحادثات سے بچاتے ہوئے انہیں طویل عرصے تک کام میں لایا جاسکے۔ ٹریژرطارق سعید‘ پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال اورٹیکنیکل سٹاف آفیسرڈاکٹر یاسر جمیل کے ہمراہ سٹوڈنٹ بسوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ اور مرمت میں شامل ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامی چیک بھی ان کے حوالے کئے گئے۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے یقین دلایا کہ موٹرپول ورکشاپ میں کم پیسوں میں گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ اور مرمت میں شامل نوجوانوں کو جلد ہی یونیورسٹی ٹیم کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے گا تاکہ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کو طویل عرصہ تک قابل استعمال رکھا جا سکے۔