اور گوتھم انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے فوڈ سائنس و سروسز کے طلبہ کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافہ کرنے انہیں اپنی مصنوعات کی بہتر تیاری‘ برینڈنگ اور مارکیٹنگ کی تیاری کروانے کیلئے لائیوککنگ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے فیسٹیول کے دوسرے روز ڈین کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنس ڈاکٹر مسعود صادق بٹ‘ پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال‘ ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نزہت ہما‘ شیخ اعجاز احمد‘ بلال طور اور اساتذہ کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیااور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر فوڈ سٹالز کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے گوتھم انتظامیہ اور سٹالز میں حصہ لینے والے طلبہ کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں نمائش کئے جانیوالے فوڈآئٹمزمعیار‘ پیشکش اور ذائقے کے اعتبار سے صارفین کیلئے منفرد کشش رکھتے ہیں اور یہ نوجوان گریجوایٹ ہونے کے بعد فوڈ سائنس کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا رلاکر سمال و میڈیم انٹرپرائزکا حصہ بنیں تو اپنے ساتھ ساتھ درجنوں دوسرے افراد کیلئے بھی روزگار کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔