دی ایگریرین سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کو یونیورسٹی میں موجود تدریسی و تحقیقی سہولیات اور اقامتی نظم و ضبط کے حوالے سے اُمور طلبہ اور ہال وارڈن آفس کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ تقریب میں یونیورسٹی میں دستیاب صحت و سپورٹس سہولیات کے ساتھ ساتھ طلبہ کی مختلف سوسٹائٹیوں اور سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام کلبوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ تقریب میں ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد اسلم خاں‘ کنونیئرایڈمشن کمیٹی ڈاکٹر شہباز طالب ساہی‘ چیف ہال وارڈن ڈاکٹر امجد اولکھ‘ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سندھو‘ ڈین کلیہ زرعی انجینئرنگ ڈاکٹر اللہ بخش نون‘ کلیہ ویٹرنری سائنس سے ڈاکٹر طارق جاوید‘ کلیہ سائنسز سے ڈاکٹر طاہرہ اقبال‘ انسٹی ٹیوٹ آف سوائل و انوائرمنٹل سائنسز سے ڈاکٹر محمد یاسین نے اپنے دفاتر کی ذمہ داریاں اور طریقہ کار کے حوالے سے طلبہ کو تفصیل سے آگاہ کیا۔