یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے وزیراعظم پاکستان کے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے سلسلہ میں اسٹیٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام کلیہ اُمور حیوانات کے بالمقابل وسیع لان میں شجرکاری مہم کے دوران نیلم کا پودا لگاتے ہوئے کہیں۔ پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال‘ ڈاکٹر اقبال مصطفی‘ ڈاکٹر محمد اسلم مرزا‘ ڈاکٹر محمد یعقوب‘ ڈاکٹر فواد اور انچارج گارننگ برانچ ڈاکٹر عدنان یونس کے ہمراہ پودا لگاتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی پورے ملک کی سب سے سبزو شاداب جامعہ کا اعزاز رکھتی ہے تاہم وہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان کے پلانٹ فار پاکستان پروگرام میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا اعزاز بھی حاصل کرے جس کیلئے 18اگست کوپورے کیمپس میں 5ہزار سے زائد پودے لگانے کے بعد ہر ہفتے سینکڑوں کے حساب سے پودے لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس قومی مہم میں زرعی یونیورسٹی نے پانچ لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقررکیا ہے جس کیلئے 35ہزار پر مشتمل کیمپس کمیونٹی نہ صرف کیمپس بلکہ اپنے آبائی علاقوں میں بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس قومی فرض کی ادائیگی کرے گی۔ اس موقع پر پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ پروفیسرڈاکٹر قمر بلال نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے پہلے مرحلے میں یونیورسٹی کے Uروڈ میں سبزہ زار کو بہتر کرنے اور وہاں شجرکاری کا پلان ترتیب دیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اولڈ کیمپس کے میدانوں کی خوبصورتی اور شجرکاری کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گارڈننگ برانچ کی ٹیم نے جیل روڈ پر مرکزی گیٹ سے ایڈمن بلاک کے گردو نواح اورUروڈ کی خوبصورتی کواپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے تاکہ کیمپس میں آنیوالے نئے لو گ یہاں ایک خوشگوار تبدیلی کو محسوس کر سکیں۔انچارج گارڈننگ برانچ ڈاکٹر عدنان یونس نے بتایا کہ ان کی ٹیم ان دنوں ایڈمن بلاک کے اردگرد خوبصورت لینڈ سکیپنگ میں مصروف ہے جس کے بعد اس کا دائرہ پورے کیمپس تک وسیع کیا جائے گا۔
This was stated by UAF Vice Chancellor Dr Muhammad Ashraf while planting tree at the Faculty of Animal Sciences, UAF. He said that everyone should plant a sapling for breathing. This is a way forward a save the coming generation from the hazardous effects of changing climate. He said that the government was making conscious efforts for the said cause. He said that the university had planted 5000 sapling in the last two months.
He said Prime Minister’s Initiatives of Clean and Green Pakistan is a hallmark step to address the issue of environmental issues and to provide a clean environment for the people. He said the issue of climate change was aggravating due to increasing pollution, and smoke emitting from the chunk of factories and vehicles. He said that enhanced plantation and green net will help address the issue at the national level. He urged the youth and University community to collectively plant trees for the benefit of green cover. He said that environmental degradation was posing a serious threat to life.