یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بیرونی روابط پروفیسرڈاکٹر رشید احمد کی طرف سے فافو میں پی ایچ ڈی سکالرشپ پروگرام کیلئے ایم ایس سی (آنرز) میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو اہل قرار دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب وائس چانسلرکے چیمبر میں منعقد ہوئی جہاں فافو کیلئے روانہ ہونے والے نوجوانوں کی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) سے الوداعی ملاقات کروائی گئی۔ اس دوران وائس چانسلرڈاکٹر محمد اشرف نے فافو جانیوالے طلبہ پر زور دیا کہ اپنی محنت سے پیشہ وارانہ ڈگری پروگرام میں کامیابی کے ساتھ ساتھ اس خود کو اس قابل بنائیں کہ اکیڈمک پرفارمنس کے ساتھ ساتھ منفرد آئیڈیاز اور ابلاغیاتی صلاحیت سے کامیابیاں سمیٹنے کی راہ ہموار کرتے چلے جائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر بیرونی روابط پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد کو ہدایت کی کہ مستقبل میں فافوسکالرشپ پروگرام کی خاطر خواہ تشہیر کے ساتھ ساتھ اکیڈمک کونسل سے اس کیلئے ضابطہ کار بھی منظور کروائیں تاکہ ہر پہلو سے میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کیلئے ہی اعلیٰ تعلیم کے سکالرشپس کی منظوری دی جا سکے۔ فافو کیلئے منتخب دس نوجوانوں میں پلانٹ پروٹیکشن کے پانچ‘ کراپ سائنس سے تین‘ لائف اور ہارٹیکلچرل سائنسز سے ایک ایک نوجوان شامل ہیں۔