یونیورسٹی کے شعبہ انٹومالوجی‘پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ (پارب) کے اشتراک سے سنڈیکیٹ روم میں دوپہر دو بجے منعقد ہونے والی میٹنگ میں چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام اور سابق وفاقی وزیرجہانگیرخان ترین مہمانان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور پورے ملک میں کپاس سے متعلق نامور ترقی پسند کاشتکاروں‘ کپاس کے ماہرین‘ حکومتی ذمہ داران‘ سائیڈزانڈسٹری اور کسان تنظیموں کے اعلیٰ عہدیدارخصوصی طو رپر شرکت کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) مشاورتی اجلاس کے میزبان ہونگے جبکہ میٹنگ کے فوکل پرسن پروفیسرڈاکٹر محمد جلال عارف اپنے کلیدی خطاب میں کپاس کی کم ہوتی ہوئی پیداوار کی وجوہات کا احاطہ کریں گے۔