یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں گزشتہ اڑھائی برسوں سے اساتذہ و انتظامی سٹاف کے زیرالتواء اُمور کو تفصیل سے زیربحث لاتے ہوئے ٹی ٹی ایس فیکلٹی بی پی ایس اساتذہ اور انتظامی سٹاف کی مجاز اتھارٹی کی جانب سے کی گئی سفارشات کے مطابق منظوری دی گئی۔ سنڈیکیٹ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمداشرف نے کہا کہ سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں آج سنڈیکیٹ نے کم و بیش 300ملازمین کی تقرریوں اور ترقیوں کی منظوری دی ہے جس سے ترقی پانیوالے اساتذہ و انتظامی سٹاف پورے انہماک اور دلجمعی سے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی نئے جذبے اور عزم کے ساتھ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یونیورسٹی میں گزشتہ اڑھائی برسوں سے ریگولر وائس چانسلرنہ ہونے سے درجنوں معاملات زیرالتواء چلے آ رہے تھے اوروہ وہ سمجھتے ہیں کہ سنڈیکیٹ کے موجودہ ممبران کو اس حوالے سے خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ جن کے ہاتھوں لگ بھگ 300سے زائد سٹاف ممبران کی ترقیوں اور تقرریوں کی منظوری عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ برسوں کے زیرالتواء معاملات کوبطریق احسن انجام تک پہنچانے کیلئے وہ اور ان کی ٹیم ہفتہ وار چھٹی کے ساتھ ساتھ روزانہ 16گھنٹے سے زائد کام کر رہے ہیں تاکہ ملازمین کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ اجلاس میں رجسٹرار چوہدری محمد حسین رکن پنجاب اسمبلی چوہدری علی اختر‘ ٹریژرطارق سعید ڈاکٹر ناصر امین ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ ڈاکٹر طاہرہ اقبال ڈاکٹر اعجاز بھٹی مسٹر احسن رضاستار ڈاکٹر مہوش اعجاز سیکرٹری لائیوسٹاک کی نمائندگی محمد اقبال سیکرٹری فنانس کی نمائندگی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ بشارت علی جبکہ سیکرٹری زراعت کی نمائندگی ایڈیشنل سیکرٹری زراعت عبیداللہ نے کی۔