وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی ہدایت پر کنونیئر ایڈمشن کمیٹی پروفیسرڈاکٹر شہباز طالب ساہی کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی میں ایگریکلچر‘ انوائرمنٹل سائنسز‘ ایگری و ریسورس اکنامکس‘ ایگریکلچرل انجینئرنگ‘ فوڈ انجینئرنگ‘ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی‘ انرجی سسٹم انجینئرنگ‘ انوائرمنٹل انجینئرنگ‘ ڈی وی ایم کے پانچ سالہ پروگرام‘ چار سالہ بی ایس سی مائیکروبیالوجی‘ اینمل سائنسز‘ ڈیری سائنسز‘ ہوم اکنامکس‘ ہیومن نیوٹریشن و ڈائی ٹیٹکس‘ فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی‘ بی بی اے‘ بی بی اے ایگری بزنس‘ بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ بائیو انفارمیٹکس‘ کمپیوٹر سائنس‘ سافٹ ویئر انجینئرنگ‘ کیمسٹری‘ بائیوکیمسٹری‘ باٹنی‘ فزکس اور زوالوجی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے والے اُمیدار آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کے اہل ہونگے۔ اس طرح 19اگست کو ہونے والے حافظ قرآن کے ٹیسٹ اب 21اگست کو مرکزی کیمپس میں ناظم اُمور طلبہ کے دفتر جبکہ ذیلی کیمپسز کے پرنسپل صاحبان کے دفاتر میں ہونگے۔ یونیورسٹی کے مرکز ی کیمپس سمیت ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ دیپالپور اوکاڑہ اور بوریوالا میں قائم سب کیمپسز میں داخلہ کے خواہش مند اُمیدار بھی 20اگست تک آن لائن فارم جمع کروا سکیں گے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چھوٹے ملازمین کی کالونی نیو ینگ والا اور شہباز ٹاؤن کے رہائشیوں کیلئے حال ہی میں تعمیر ہونے والی جامع مسجد عائشہ کا افتتا ح کر دیا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز)نے معززین علاقہ کی موجودگی میں مسجد کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ یونیورسٹی میں مرکزی جامع مسجد کے علاوہ‘ ہر اقامتی ہاسٹل میں نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد تعمیر کی گئی ہے جبکہ دوسرے اضلاع میں قائم ذیلی کیمپسز اور اقامتی کالونیوں میں بھی ایک درجن سے زائد مسجد کا نیٹ ورک موجود ہے جہاں نماز پنجگانہ اور جمعتہ المبارک کی نماز کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد کے افتتاحی پروگرا م میں شامل ہوکر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہوئے اس کا افتتاح کرنا اپنے لئے باعث اعزاز و سعادت سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر نیو ینگ والا اور شہباز ٹاؤ ن کے رہائشیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ نیاز محی الدین‘ سابق ڈپٹی رجسٹرار چوہدری عبدالستار‘ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرطاہر صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔